• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتھر مارنیوالے کیلئے ہماری طرف سے دعائے خیر ہے، مصطفےٰ کمال

Best Wishes For Those Pelting Us Stones Mustafa Kamal

پاکستان سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفےٰ کمال کا کہنا ہے کہ پتھر مارنے والے کیلئے ہماری طرف سے دعائے خیر ہے۔

پاکستان ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی میں تمام پارٹیز سے تعلق رکھنے والے شامل ہو رہے ہیں،اب تک مختلف جماعتوں کے 19 سو سے زائد کارکنان نے شمولیت اختیار کی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ شامل ہونے والے 919 افراد کا تعلق ایم کیو ایم سے ، 55 افراد ایم کیوایم حقیقی سے ، 97پیپلزپارٹی سےہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جماعت اسلامی سے13،سنی تحریک سے 24،جسقم سے22 ،جبکہ اےاین پی کے4 کارکن اور پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے 2 افراد بھی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوئے ہیں

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہےکہ رینجرز یا دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف عارضی امن قائم کرسکتے ہیں،پاک سرزمین پارٹی نے دائمی امن کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ پاک سرزمین پارٹی کا کارنامہ ہے کہ آج بانی ایم کیو ایم کی آواز پر کوئی کان نہیں دھرتا۔

ایم کیو ایم پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی واحد پارٹی ہے جو ایک ہی دن میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حمایت کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں ایک بل پاس ہونے پر فاروق ستار نے کہا کہ وہ واقعے کی تحقیقات کریں گے مگر فاروق ستار ایک کونسلر کو بھی نہیں نکال سکتے۔

تازہ ترین