• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم پربلوچستان میں احتجاج

Protest In Baluchistan Over Anti Pakistan Posters In Switzerland

سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم کے خلاف چمن سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سوئس حکومت خود مختارملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے ۔

چمن، ژوب، نوشکی، چاغی، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف مہم کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔

چمن میں مسلم لیگ ق کے مظاہرین نے سناتن چوک پر دھرنا دیا، جنہوں نے سوئس حکومت سے پاکستان مخالفین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سوئس حکومت خود مختار ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف سوئس سرزمین کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ادھر خضدار میں مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ، جس میں سوئزرلینڈ میں چلائی گئی آزاد بلوچستان اشتہاری مہم کے خلاف سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے شدید غصے کا اظہار کیا۔

ڈیرہ مراد جمالی میں بگٹی قبیلے کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ، مظاہرین نے دھر نا دے کر سندھ بلوچستان قومی شاہراہ بلاک کردی ۔

تازہ ترین