• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ستیا ناس بریگیڈ کے سربراہ ہیں، وزیر داخلہ

Imran Khan Is Chief Of Satianas Brigade Ahsan Iqbal

وفاقی وزیر داخلہ احسن قبال نے عمران خان کو ستیا ناس بریگیڈ کا سربراہ قرار دے دیا،ان کا کہنا ہے کہ عوام کی تقدیر کسی بہروپیے اور اناڑی کو نہیں دی جاسکتی۔

وزیر داخلہ احسن اقبال نے نارووال میں ن لیگ کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان کو چندہ مانگنے اور ٹانگیں کھینچنے کے سوا کوئی کام نہیں آتا، عمران جہاں جائیں گے، جلتے چراغ بھی گل کردیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس نے آج تک یونین کونسل نہیں چلائی اس کے ہاتھ میں 20کروڑ عوام کی تقدیر کیسے چھوڑی جاسکتی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام سمجھدار ہیں، وہ کسی بہروپیے، کسی مداری کی باتوں میں نہیں آسکتے، ملک کے ہر بڑے منصوبے پر نوازشریف اور ن لیگ کی مہر ثبت ہے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کےعلاوہ کسی کو پاکستان کا بڑا منصوبہ بنانے کی توفیق نہیں ہوئی، پاکستان کی ترقی کا دوسرا نام مسلم لیگ ن بن چکا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جس ملک میں امن و استحکام نہ ہو، وہاں فرشتوں کی بھی حکومت بنادیں تو کامیاب نہیں ہوگی،عمران خان اور شیخ رشید کو یورپ اور جاپان بھیج دیا جائے تو ان دونوں کی منفی سیاست سے ان ملکوں کی ترقی کا پہیہ بھی رک جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن امید اور ترقی کا نام ہے، پشاور کی میٹرو ابھی تک فائلوں میں چل رہی ہے، اس کا ایک پہیہ سڑک پر نہیں چل سکا، شہباز شریف نے تو گیارہ ماہ میں لاہور کی میٹرو چلاکر دکھادی، یہ ترقی کام نہیں ہے اناڑیوں کا۔

احسن اقبال مزید کہتے ہیں کہ ہم چندے اکٹھے کرنے کی وزارت بنائیں گے اور اس کا وزیر عمران خان کو بنائیں گے، یقیناً چندے اکٹھے کرنے میں عمران خان کا کوئی ثانی نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان ٹانگیں کھینچنے کا کام بہت اچھا کرسکتے ہیں، تاہم انہیں جو کام نہیں آتا وہ اس میں ٹانگ نہ اڑائیں۔

احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے جلسوں کی حاضری سکڑنے لگی ہے، لوگوں کوپتہ چل گیا ہےکہ آپ کنٹینر پر چڑھ کر رو ہی سکتے ہیں۔

 

تازہ ترین