• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیس

Dengue Case In Kpk On The Rise This Year

ڈینگی مچھر کے وار ملک بھر میں جاری ہیں، وفاقی حکومت نے ملک بھر سے ڈیٹا حاصل کرلیا، خیبر پختون خوا ڈینگی کے مریضوں کے حوالے سے سب سے آگے ہے۔

اس سال اب تک خیبر پختون خوا میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 7ہزار 382مریض سامنے آئے،صوبے میں ڈینگی سے 31افراد جاں بحق ہوئے۔

سندھ میں ایک ہزار 5، پنجاب میں 130اور بلوچستان میں 38مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

کراچی میں 20روز کے دوران ڈینگی وائرس سے 244افراد متاثر ہوچکے ہیں، کراچی میں رواں سال 6افراد ڈینگی کے باعث موت کے منہ جا چکے ہیں۔

ماہرین طب نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ڈینگی سے بچنے کے لیے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔

 

تازہ ترین