• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’’نیوٹن ‘‘حقیقت پر مبنی منفرد فلم ہے، امیتابھ بچن

Rajkummar Raos Newton Unique And An Eye Opener Movie Amitabh Bachchan

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ فلم ”نیوٹن “حقیقت پر مبنی فلم ہے جو اپنی نوعیت کی منفرد فلم ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے اپنےایک ٹوئٹر کے ذریعے نئی بالی وڈ فلم ’’نیوٹن ‘‘ کو خوب سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فلم’’ نیوٹن‘‘میں زندگی کے حقیقی پہلوؤں کی عکاسی کی گئی ہے جو اپنی نوعیت کی ایک منفرد فلم ہے۔

اداکار راج کمار راؤ نے فلم کو سراہنے پر اداکار امیتابھ بچن کا شکریہ ادا کیا ہے۔ فلم میں کہانی سرکاری کلرک کے گرد گھومتی ہے جسے باغیوں کے قصبے میں الیکشن کے دوران ڈیوٹی پر مامور کیا جاتا ہے اور اس دوران اسے مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بالی وڈفلم ’’نیوٹن ‘‘رواں ماہ کے آخری جمعے کو ریلیز کی جائے گی ۔

تازہ ترین