• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو ہرا کر سیریز میں کم بیک کریں گے، اسٹیون اسمتھ

Australia Comeback In Odi Series Against India Steve Smith

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز اسٹیون اسمتھ نے کہا ہے کہ بھارت کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں کم بیک کریں گے۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ون ڈے کل( اتوار) اندور میں کھیلا جائے گا، میزبان بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2میچوں کی برتری حاصل ہے۔

اسٹیون اسمتھ کاایک بیان میں کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو تیسرے میچ کی اہمیت کا اندازہ ہے، شکست کی صورت میں سیریز بھی ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گی اس لئے ہم کوہلی الیون کے خلاف تیسرے ون ڈے میں مربوط حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی دو میچز میں بلے بازوں کی کارکردگی باعث تشویش ہے لیکن امید ہے کہ کھلاڑی اگلے میچز میں غلطیاں نہیں دوہرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اسے زیر کرنے کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی، بحیثیت کپتان میری بھی کوشش ہو گی کہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے دوبارہ فتوحات کے سفر پر گامزن کروں۔

 

تازہ ترین