• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
London Six People Injured In Acid Attack

لندن کےاسٹریٹ فورڈ اسٹیشن پر تیزاب کے حملے میں 6 افراد زخمی ہوگئے،پولیس نےاسٹیشن کو گھیرے میں لے لیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے اسٹارٹ فورڈ میں ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر کے قریب حملہ آوروں کے ایک گروہ کی جانب سے خریداروں اور راہگیروں پر ایک خطرناک قسم کا اسپرے کیا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین نے تیزاب حملے کے بعد خوفزدہ ہو کر سوشل میڈیا پر عوام سے ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر سے دور رہنے کی اپیل کی جب کہ میٹروپولیٹن پولیس نے تیزاب حملے کی تصدیق کرتے ہوئے متاثرہ علاقے سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی لندن میں شہریوں پر تیزاب سے حملے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین