• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو گیم ’دی لیگو ننجا گو مووی‘متعارف کروادیا گیا

کنگ فو اور مارشل آرٹ کے دیوانے تیار ہو جائیں کیونکہ دلچسپ لیگو کردار بھی اب ایکشن میں دکھائی دینگے ، جی ہاں ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپورنئی ویڈیوگیم ’دی لیگو ننجا گو مووی‘ متعارف کروا دی گئی ہے۔

اسی سلسلے میں فائنل ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔دی لیگو ننجا گو مووی سے متاثر ہو کر تیار کی گئی اس ویڈیو گیم کو وارنر بروس انٹریکٹوکی جانب سے پیش کی گئی ہے جس میں ننھے لیگو کردارمارشل آرٹ اور کراٹے کھیلتے نظرآئینگے۔

گیم میں 6ننجا ماسٹرز اپنے جزیرے کی حفاظت اور لوگوں کے تحفظ کی خاطر دشمنوں کے نہ صرف دانت کھٹے کر دینگے بلکہ انہیں منہ توڑ جواب بھی دینگے۔

اس سنسنی خیز ویڈیو گیم میں کئی نئے کردار اور ٹاسک شامل کئے گئے جو گیم کھیلنے والوں کو اگلے لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

ایکشن کے دیوانے یہ ویڈ یو گیم پی سی، پی ایس فوراورایکس باکس وَن پر کھیل سکتے ہیں جولانچ کر دی گئی ہے ۔

 

تازہ ترین