• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر سفری پابندی کا نیا حکم نامہ آج جاری کرینگے

Us President New Order Travel Will Be Issued Today

امریکی صدر ٹرمپ سفری پابندی کا نیا ایگزیکٹوآرڈر آج کسی وقت بھی جاری کرسکتے ہیں، امریکا کے داخلی سلامتی کی وزارت نے صدر کو تجویز کیا ہے کہ وہ سفری پابندیوں کے حکم نامے کا دوبارہ اجرا کریں۔

امکاناً نئے حکم میں امریکا جانے والے غیر ملکیوں کو اضافی پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق داخلی سلامتی کے محکمے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ پابندیاں مختلف ملکوں کے لیے یکساں نہیں۔

اس محکمے کے قائم مقام وزیر ایلین ڈیوک کی مشیر مائلز ٹیلر کے مطابق سخت اقدامات کو تجویز کیا گیا ہے اور بعض ممالک کے شہریوں کی امریکا داخلے کے لیے اضافی اسکریننگ لازمی قرار دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین