• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا کے شہرسورابایا کے کنونشن سینٹرمیں سالانہ آٹو شو پوری آب و تاب سے جاری ہے جس میں مرسڈیز بینز، بی ایم ڈبلیو، نیسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اورہونڈا سوکس کی چمچماتی نت نئی گاڑیوں نے دھوم مچا دی ہے۔

گزشتہ کئی سالوں سے جاری اس موٹر شومیں اس سال بھی دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش ماڈلز کیساتھ شرکت کی جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کرتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ آٹو شو میں ہزاروں گاڑیاں نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں۔

20ستمبر کو شروع ہونیوالایہ آٹو شو اپنی تمام تر رعنائیوں کے بعد24ستمبر کو اختتام پذیر ہوگاجس میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں، وِنٹج کارز، ڈرائیورلیس ،اسپورٹس کار، ایڈوانس ٹرکس اور بائیکس کے کئی ماڈلز موجود ہیں۔

کئی مربع فٹ رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں منعقد ہونے والے اس آٹو شو میں رواں برس بھی لاتعدادافرادکی شرکت کی توقع ہے جن کی سہولت کیلئے ورچوئل وزٹ کا بھی انتظام کیا گیاہے ۔

تازہ ترین