• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Dual Whatsapp In Dual Sim Smartphone

ڈوئل سم اسمارٹ فون رکھنے والے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ اب انہیں دو واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔

ٹیکنالوجی کی مدد سے حاصل ہونے والی آسانیوں میں ڈوئل سم کا اسمارٹ فون اپنی مثال آپ ہے جس سے اب دو مختلف نمبرز کے واٹس ایپ اکاونٹز رکھنے والوں کو ایک ہی فون میں دونوں واٹس استعمال کرنے کی سہولت دے دی ہے۔

ڈوئل سم اسمارٹ فونز صارفین اپنے دو نمبرز کے ساتھ دو واٹس ایپ بھی آسانی سے استعمال کرسکیں گے لیکن یہ سہولت آئی فون اور اینڈرائڈ سنگل سم اسمارٹ فون میں فراہم نہیں کی گئی ہے۔

ڈوئل واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے ایپ کی سیٹنگز میں جانا ہوگا جہاں ڈوئل ایپ ، ٹوئن ایپ یا کلون ایپ لکھا ہوگا، جس صارف کے پاس ان تینوں ناموں میں سے کوئی ایک نام بھی نمایاں ہوگا اس پر کلک کرنا ہوگا جس سے دو واٹس ایپ انسٹال ہوجائیں گے۔

واٹس ایپ نے فیس بک کی طرز کا نیا فیچر متعارف کرادیا، ابتدائی طور پر یہ سہولت ’وی وہ‘ اور ’اوپو‘ اسمارٹ فونز میں شامل ہے۔

واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ اسے جلد تمام ڈوئل سم اسمارٹ فونز میں فراہم کردی جائے۔

 

تازہ ترین