• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: گٹرکی صفائی کےدوران 3 افراد ہلاک،ورثا کا احتجاج

Faisalabad 3 People Killed By Main Hole Cleaning Heritage Protest

فیصل آباد میں گٹرکی صفائی کےدوران زہریلی گیس نے تین افراد کی جان لے لی، ایک شخص اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔ورثااور اہل علاقہ نےلاشیں سڑک پررکھ کر اکبر آبادچوک بلاک کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جھنگ روڈ کے علاقہ رشید آباد میںگٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کی وجہ سےایک شخص جاں بحق جبکہ 3افرادبے ہوش ہو گئے۔

بے ہوش افراد کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں2 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 3ہوگئی جبکہ ایک شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

دوسری جانب ورثااور اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئےواسا کے خلاف نعرےلگائے،مظاہرین نےلاشیں سڑک پررکھ کر اکبر آبادچوک بلاک کردیا۔

تازہ ترین