• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریہ چیک میں سیڑھیاں چڑھنے کی سالانہ ریس کا انعقاد

سیڑھیا ں چڑھنا اترنا تو روز مرہ کا معمول ہے لیکن جمہوریہ چیک میں سیڑھیاں چڑھنے کی کی باقاعدہ ریس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس سالانہ ریس کے لیے جمہوریہ چیک کے شہر برنو میں موجود’ اے زیڈ ٹاور‘کی عمارت کا انتخاب کیا گیا۔

111میٹر اونچی عمارت کی کم وبیش 630سیڑھیوں پر اپنی پھرتی دکھانے کے لیے میزبان ملک جمہوریہ چیک کے علاوہ مختلف ممالک سے آئے3درجن سے زائدنوجوان مردوخواتین ایتھلیٹس اور اسٹیئر رنرز نے حصہ لیا۔

سلوواکیہ سے تعلق رکھنے والے’ ٹومس سیلکو‘نامی ایتھلیٹ نے سب سے کم وقت میں عمارت کی 31منزلیں عبور کر کے یہ مقابلہ جیت لیا۔

تازہ ترین