• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں مسلم لیگ ن کی سیاسی بیٹھک آج پھر لگے گی

The Pml Ns Political Sit In In London Today

لندن میں آج نواز شریف اورشہبازشریف کی ون آن ون ملاقات ہوگی،ملاقات میں نوازشریف کی پاکستان واپسی اور شریف فیملی کودرپیش سیاسی مشکلات بھی زیرغورآنے کا امکان ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اوروزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بھی مشاورت میں شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ،سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاکستان کے سیاسی حالات سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کےپاکستان آنےیانہ آنےکےبارے میں معاملہ زیربحث آسکتا ہے، ملاقات میں شریف فیملی کی سیاسی مشکلات پرغورہوگا۔

تازہ ترین