• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیفٹیننٹ ارسلان شہید کی سرکاری اعزاز کےساتھ تدفین

Funeral Prayers For Shaheed Lt Arsalan Alam Offered

لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید کی پورے سرکاری اعزاز کےساتھ تدفین کردی گئی۔

لیفٹیننٹ ارسلان عالم گزشتہ روز خیبرایجنسی کے علاقے راجگال میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔

مری کے نواحی گاؤں گیہل میں 22 سالہ لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید کی نماز جناہ ادا کی گئی، جس میں کور کمانڈر راولپنڈی ندیم رضا، جی او سی مری اظہر عباس، ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود، سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی سمیت شہید کے لواحقین اور اہل محلہ اور قریبی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

گزشتہ روز لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی جس میں شہید کے اہل خانہ، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ اور گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سمیت سیاسی اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی عمر 22 سال تھی اور وہ بطور کمانڈنگ آفیسر فرائض انجام دے رہے تھے جب کہ راجگال میں جس پوسٹ پر فائرنگ کی گئی اسے حال ہی میں قائم کیا گیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ بطور خودمختار قوم ہماری بقا کا معاملہ ہے، پاک سرزمین سے دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ کرکےدم لیں گے۔

تازہ ترین