• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کے قومی دن کی تقریب، پہلی بارخواتین شریک

سعودی عرب میں پہلی بار قومی دن کی تقریب میں خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

دارالحکومت ریاض کے فہد اسپورٹس اسٹیڈیم میں سعودی روایت کے خوب رنگ بکھرے ، جس میں مردوں کے ساتھ ساتھ سیکڑوں خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سعودی عرب میں قومی دن کی تقریبات دارالحکومت ریاض کے شاہ فہد اسٹیڈیم میں منعقد کی جا رہی ہیں جہاں سعودی شہری اپنے خاندانوں کے ساتھ جمع ہوئے۔ اس سے قبل سٹیڈیم میں صرف مرد ہی میچ دیکھنے کیلئے داخل ہوتے تھے۔

اس موقع پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر خواتین کی اس تقریب میں شرکت کو سراہا گیا اور تاریخی لمحہ قرار دیا گیا ہے۔

فرماں روا شاہ عبدالعزیز آل سعود نے 21 جمادی الاولی 1351 ہجری مطابق 23 ستمبر 1932 بروز جمعرات مملکت سعودی عرب کے قیام کے اعلان کا دن.. ملک کا قومی دن قرار دیا تھا۔

 

تازہ ترین