• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: اتوار بازاروں میں 2ہزار کلو ناقص پھل و سبزیاں تلف

Punjab Loses 2000 Kilograms Of Fruits And Vegetables In Sunday Markets

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف شہروں کے اتوار بازاروں میں کارروائیاں کرتے ہوئےمجموعی طور پر2 ہزار کلو ناقص پھل، سبزیاں اور دیگر اشیائے خورونوش تلف کر دیں اوربچوں میں آنتوں کے کینسر کا سبب بننے والے رنگین پاپڑ کے 1300 بڑے پیکٹ ضائع کر دیے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نےمختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئےاتوار بازاروں کو چیک کیا۔

ترجمان کے مطابق اس دوران مجموعی طور پر2 ہزار کلو ناقص پھل، سبزیاں اور دیگر اشیائے خورونوش تلف کر دی گئیں،جبکہ بچوں میں آنتوں کے کینسر کا سبب بننے والے رنگین پاپڑ کے 1300 بڑے پیکٹ ضائع کر دیےگئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نےاسٹال مالکان اور انتظامیہ کو سخت وارننگ دیتے ہوئےاشیاء کا معیار بہتربنانے کی ہدایت بھی کی۔

تازہ ترین