• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بوہری برادری کا اجتماع ،گورنر اور وزیراعلیٰ کی شرکت

Karachi The Gathering Of The Bohra Community The Governor And Chief Minister

کراچی کی طاہری مسجد میں داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کی زیر صدارت محرم الحرام کی مجلس منعقد کی گئی۔ مجلس میں گورنر ، وزیر اعلیٰ سندھ ،میئرکراچی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے بھی شرکت کی۔

دائودی بوہرہ کمیونٹی کے تحت صدر کی طاہری مسجد میں محرم الحرام کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔

مجلس سے خطاب کرتے ہوئے بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین نے واقعہ کربلا اور اہلیان بیت کی لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ مجلس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ محمد زبیر نے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی۔

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار اور میئر کراچی وسیم اختر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

طاہری مسجد میں منعقد ہونے والی مجالس میں بیرون ملک اور ملک بھر سے بوہری کمیونٹی کے ہزاروں افراد روزانہ شرکت کررہے ہیں ۔ طاہری مسجد کے اطراف سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ شہر میں امن قائم رکھنا ہم سب کی ذمے داری ہےجبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

تازہ ترین