• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن ردالفساد: ڈی آئی خان میں 3 دہشت گرد ہلاک

Three Terrorists Killed By Security Forces In Dera Ismail Khan

آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے علاقے گرہ مدہ میں کارروائی کی، جس کے دوران 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں میں اقبال، وحید اور مجید شامل ہیں، دہشت گرد اقبال کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔

تازہ ترین