• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کا قبل از وقت عام انتخابات کا مطالبہ

Imran Khan Demands Early Election

پاکستان تحریک انصاف نے قبل از وقت عام انتخابات کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے تازہ مینڈیٹ لینا ہوگا، وزیراعظم شاہد خاقان پر خود ایل این جی کرپشن کا دھبا لگا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نااہل آدمی کو پارٹی سربراہ بنانے کی قانون سازی کا دنیا میں کوئی نہیں سوچ سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی بہت کمزور وزیراعظم ہیں، جمہوریت کو مضبوط کرنےکیلئےصاف شفاف الیکشن کرائے جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہائیکورٹ نےتوہین عدالت معاملےپربلایاتوپیش ہوجاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں، الیکشن کمیشن میں میرا وکیل پیش ہو رہا ہے، یہ ایک ایڈمنسٹریشن ادارہ ہے، اسے اختیار نہیں ہےکہ وہ توہین کا نوٹس دے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں فوری انضمام ہونا چاہیے ، اتفاق رائےہےتوحکومت فاٹاکوکےپی میں ضم کیوں نہیں کرتی۔

 

تازہ ترین