• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت دہشت گردی برآمد کرتا ہے،خواجہ آصف

India Exports Terrorism Khawaja Asif

وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ میں جمہوریت کی بات کرتا ہے ساتھ ہی دوسرے ملک میں دہشت گردی برآمد کرتا ہے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت اپنے ہی ملک میں قتل وغارت گری کو فروغ دے رہا ہے ۔

اس سے قبل دفتر خارجہ نے بھارت کے جارحانہ عزائم کو خطے میں امن و سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا تھا ۔

بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر فائرنگ بندی کے قوانین کی بار بار خلاف ورزی جاری ہے،گزشتہ شب کوٹلی سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے خاتون شہید اور دو شہری زخمی ہوچکے ہیں۔

پاکستان نے بھارت فائرنگ سے انسان کو نشانہ بنانے اور سرحدی اشتعال انگیزی کی مذمت کی ۔

 

تازہ ترین