• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصباح الحق کا سرفرازاحمد کو صبر و برداشت کا مشورہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں صبراوربرداشت بہت ضروری ہے ، سرفراز کوصبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔

نجی ٹیلی کام سیکٹر کی جانب سے مصباح الحق کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقدہ تقریب میں موجودہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر بھی موجود تھے ،اس موقع پر ٹیلی کام کپ ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان بھی کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ملک ہے، دور دراز علاقوں میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں صبراوربرداشت بہت ضروری ہے، مصباح الحق نے سرفراز کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور ایک کامیاب کھلاڑی کے گر بھی بتائے۔

تازہ ترین