• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Us Defence Secretary Will Reach India On Monday

امریکا کے وزیر دفاع جیمز میٹس پیر 25ستمبر کو سرکاری دورے پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچیں گے، جہاں وہ بھارتی دفاعی حکام اور دیگر سے ملاقات کرینگے۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق وہ اس دورے کے موقع پر بھارتی وز یراعظم نریندر مودی اور خاتون وزیر دفاع نرملا سیتا رامن کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور بھارت امریکا دفاعی تعلقات پر گفتگو کرینگے۔

ملاقاتوں میں جنوبی ایشیائی سکیورٹی کی مجموعی صورت حال کے تناظر میں افغانستان کو درپیش سلامتی کے چیلنجز کے موضوع کو فوقیت حاصل رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس دورے کے حوالے سے امریکی وزارت دفاع پینٹاگون سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور بھارت اہم شراکتی ممالک ہیں اور ان کے وسیع باہمی مفادات ہیں جو جنوبی ایشیا کی حدود سے بھی باہر تک پھیلے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین