• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم بین اچھی کہانی کو سراہتے ہیں،ارجن رامپال

Film Viewers Appreciate Good Storyarjun Rampal

اداکار ارجن رامپال نے کہا ہے کہ اب فلم بین باشعور ہوچکے ہیں،وہ اچھی فلموں کو سراہتے ہیں ،یہ عمل فلم نگری کے لئے خوش آئند ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ارجن رامپال نے کہا کہ فلم دیکھنے والوں کو اب اچھے اور برے سکرپٹ پر بننے والی فلموں کا فرق معلوم ہو چکا ہے،وہ باشعور ہو چکے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ نئے موضوعات پر بننے والی معیاری فلمیں نہ صرف دیکھنا چاہتے ہیں بلکہ ایسی فلموں کو بڑے پیمانے پر سراہتے بھی ہیں،یہ فلم نگری کے لئے خوش آئند بات ہے ۔

رامپال نے یہ بھی کہا کہ فلم بینوں کے اس اقدام سے فلموں کا ناصرف معیار بہتر ہو گا بلکہ دنیا بھر میں بالی وڈ نگری کی ساخت بھی بہتر ہو گی۔

اداکار کی نئی فلم ڈیڈی ریلیز ہو چکی ہے،فلم پر شائقین کا ملا جلا ردعمل رہا۔

تازہ ترین