میکسیکو کے جنوب میں زلزلے کے نئے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں حرکت قلب بند ہونے سے 2 خواتین ہلاک ہو گئیں۔
امریکا کے ارضیاتی سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکزمیکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا میں تھا۔زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق گھر سے نکلنے کی کوشش کے دوران دو خواتین حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک ہو گئیں۔واضح رہے کہ مکیسیکو میں گذشتہ منگل کو7.1 کی شدت زلزلہ آیا تھا جس 295 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جس کے بعد سے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔