• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف پاکستان روانگی کیلئے لندن ایئر پورٹ روانہ

Nawaz Sharif Departed From London To Pakistan

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان روانگی کیلئے لندن کی رہائشگاہ سے ایئر پورٹ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

لندن کے ہیتھروایئرپورٹ روانگی سےقبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ بات پاناما کی تھی تو سزا اقامہ پر کیوں ہوئی؟ فیصلہ بھی انہوں نےدیا، اپیل بھی انہوں نےسنی، نگران جج بھی وہی بن گئے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے کوئی کرپشن نہیں کی، سرکاری پیسا نہیں کھایا، بار بار کہا کرپشن، کک بیک یا کمیشن کا کیس نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریفرنس پیسے کھانے پرہوتایا ٹھیکے میں پیسا کمانے پر ہوتا لیکن یہ کس قسم کا احتساب ہے کہ بات پاناما کی تھی تو سزا اقامہ پر ہو گئی۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن آیا تھا، ایسا ارادہ نہیں تھاکہ لندن بیٹھا رہوں گااور واپس نہیں جاؤں گا۔

نواز شریف کی ہیتھرو ایئرپورٹ روانگی کے وقت شہباز شریف اور حسین نواز نےانہیں الوداع کیا۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے فوری طور پر وطن واپسی کا فیصلہ کیا اور منگل 26 ستمبر کو نیب ریفرنس پر عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ فیصلہ آج لندن میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا گیا۔

تازہ ترین