• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ انتخابات،حکمران جماعت کو برتری حاصل

نیوزی لینڈ کے پارلیمانی انتخابات میں حکمران قدامت پسند نیشنل پارٹی 58 نشستیں لے کر آگے ہے جبکہ اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کو 45 سیٹیں ملی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے 120 رکنی ایوان کے لئے ہونے والے الیکشن میں وزیراعظم بل انگلش کی جماعت کو برتری حاصل ہے ،انہیں دوبارہ حکومت سازی کے لئے مزید 3 ارکان اسمبلی کی حمایت درکا ہوگی۔

بل انگلش پہلے ہی نیوزی لینڈ فرسٹ پارٹی کے ساتھ حکومتی اتحاد قائم کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں،جس کے بعد ان کے وزیراعظم کی راہ ہموار ہوچلی ہے۔

اس تناظر میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت سازی کا سب سے آسان راستہ 2 پارٹی اتحاد ہے۔

دوسری جانب لیبر پارٹی کی خاتون لیڈر جیسنڈا آرڈرن بھی گرینز پارٹی اور نیوزی لینڈ فرسٹ پارٹی کے ساتھ حکومت قائم کرنے کی کوشش میں ہیں۔

تازہ ترین