• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجیلا مارکل کے چوتھی بار چانسلر منتخب ہونے کے امکانات روشن

Germany Angela Merkel Wins Fourth Term Is Eminent

جرمن چانسلر انجیلا مارکل چوتھی بار مسلسل کامیابی حاصل کرنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں اور غالب امکان یہی ہے کہ وہ جرمن چانسلر منتخب ہوجائیں۔جبکہ انکی سابق حلیف جماعت ایس پی ڈی بیس فیصد ووٹ تک محدود ہیں اور اس نے آئندہ اپوزیشن میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Markel-Germnay-222

جرمنی کے وقت کے مطابق شام چھ بجے تک کے انتخابی نتائج کے حوالے سے ایگزٹ پول کا کہنا تھا کہ کرسچین ڈیموکریٹ یونین نے ساڑھے بتیس فیصد ووٹ حاصل کرلیے ہیں اسطرح مارکل کے چوتھی بار چانسلر منتخب ہونے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔

تاہم مارکل کی سب سے قریبی حریف جماعت اے ایف ڈی پارٹی بھی پارلیمنٹ میں اپنی ابتدائی نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی، اس جماعت نے ایگزٹ پول میں لگ بھگ تیرہ فیصد ووٹ لیے ہیں، 2013میں قائم ہونے والی یہ جماعت امیگریشن مخالف اور اینٹی یورو خیالات کی حامل ہے۔

Markel-Germnay-333

بارہ سال سے چانسلررہنے والی مارکل نے مہم کے دوران ڈبل ڈیجٹ برتری حاصل کیے رکھی ہے۔انکی کنزرویٹو کرسچین یونین اور اسکی اتحادی جماعتو ں نے ایگزٹ پول میں 33فیصدی ووٹ حاصل کیے تھے۔

اس طرح امکان یہی ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں سب سے بڑی پارٹی ہوگی۔لیکن یہ گزشتہ پارلیمنٹ میں انکی ساڑھے 41فیصد سے کم نشستوں پر مشتمل ہوگی۔ایگزٹ پول کے بعد خطاب کرتے ہوئے مارکل نے کہا کہ انکی جماعت کو ایک بہتر نتیجہ کی امید تھی، لیکن وہ خوش ہیں کہ انھوں نے مہم کے دوران اہم اہداف حاصل کرلیے ہیں۔

تازہ ترین