• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف لندن سے روانہ، آج اسلام آباد پہنچیں گے

Nawaz Sharif Depart From London Reached Islamabad Today

سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان واپسی کے لیے لندن سے روانہ ہوگئے، وہ 26ستمبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

نواز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے ذریعے آج صبح 8 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ، بیٹے حسن اور حسین نواز والدہ کلثوم نواز کے ساتھ لندن ہی میں رہیں گے۔

لندن کے ہیتھروایئرپورٹ روانگی سےقبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ بات پاناما کی تھی تو سزا اقامہ پر کیوں ہوئی؟ فیصلہ بھی انہوں نےدیا، اپیل بھی انہوں نےسنی، نگران جج بھی وہی بن گئے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے کوئی کرپشن نہیں کی، سرکاری پیسا نہیں کھایا، بار بار کہا کرپشن، کک بیک یا کمیشن کا کیس نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریفرنس پیسے کھانے پرہوتایا ٹھیکے میں پیسا کمانے پر ہوتا لیکن یہ کس قسم کا احتساب ہے کہ بات پاناما کی تھی تو سزا اقامہ پر ہو گئی۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن آیا تھا، ایسا ارادہ نہیں تھاکہ لندن بیٹھا رہوں گااور واپس نہیں جاؤں گا۔

 

تازہ ترین