• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ، وزیر خزانہ کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے

Pm And Finance Minster Reached Islamabad

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔

وزیراعظم نیویارک اور لندن کے 7روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں ۔ انہیں ہائی کمشنر سید ابن عباس نے لندن ایئر پورٹ پر رخصت کیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ اسلام آبا د پہنچے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنے وکلاء سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد آج احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی، انہیں احتساب عدالت نے کل طلب کر رکھا ہے۔

تازہ ترین