• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کے ڈائریکٹر جنرلزکا اہم اجلاس آج ہوگا

Nab Director Generals Meeting Will Be Held Today

نیب کے ڈائریکٹر جنرلزکا اہم اجلاس آج ہوگا۔ گزشتہ اجلاسوں میں ہونے والے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری اجلاس کی صدارت کریں گے۔آج کے اجلاس میں گزشتہ اجلاسوں میں ہونےو الے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت ڈی جی آپریشنز، ڈی جی ٹریننگ، ڈی جی ایچ آر ایم بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ڈی جی ہیڈ کوارٹرز ، ڈی جی اویرنس، ڈی جی میڈیا اور نیب کے ریجنل دفاتر کے ڈی جیز بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تازہ ترین