• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’کنگزمین دی گولڈن سرکل ‘کا آتے ہی باکس آفس پر قبضہ

سنسنی سے بھرپور نئی اسپائی فلم ’کنگزمین دی گولڈن سرکل ‘ نے آتے ہی جوکر کی دہشت ختم کردی ہے۔ فلم نے 4 ارب11 کروڑ روپے کما کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ۔

ہدایت کار مائیکل وان کی اس فلم کی کہانی ایک ایسی امریکی انٹیلی جنس ایجنسی پر مبنی ہے جس کے جاسوس مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں اور دشمن سے اکیلے نبرد آزما نہیں ہو پاتے ۔

جرائم پیشہ افراد سے مقابلے کے لیے یہ انٹیلی جنس ایجنسی ایک اور سیکرٹ ایجنسی سے الحاق کرتی ہے اور پھر ایکشن نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ۔ فلم میں مرکزی کردار کولن فرتھ نے ادا کیا ہے ۔

دوسری جانب دل دہلادینے والے مناظر پر مبنی فلم’ اِٹ‘ 1986 میں لکھے گئے اسٹیفن کنگ کے مشہور ہارر ناول سے ماخوذ ہے۔

فلم کی کہانی کے مطابق ایک قصبے ڈیری میں ننھے بچے بے فکری سے آزادانہ زندگی گزار رہے ہوتے ہیں جبکہ ہنستے کھیلتے ان بچوں پر ایک سفاک قاتل کی نظر ہوتی ہے جو جوکر کا روپ دھارے ہوئے بچوں کو اغوا اور قتل کرتا ہے۔ فلم نے اس ہفتے مزید3ارب سولہ کروڑ روپے کمائے اور باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی ۔

ادھر ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ’دی لیگو ننجاگو موودی‘ اس ویک اینڈ پر نمائش کے لیے پیش کردی گئی ۔فلم کی کہانی 6 ایسے ننجاز کے بارے میں ، جنہیں انتقام لینے کے لیے غیر معمولی صلاحیتوں سے نوازا جاتا ہے ۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں جیکی چن ، ڈیو فرانکو، مائیکل پینا ، شامل ہیں جبکہ اپنی ریلیز کے ابتدائی3دنوں میں فلم نے 2 ارب ارب23کروڑ روپے کمائے اور تیسرے نمبر پر رہی ہے۔

تازہ ترین