• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں شدت پسندوں کا حملہ،روسی لیفٹیننٹ جنرل ہلاک

Russian Lieutenant General Killed In Syria Attack

شام میں شدت پسند تنظیم کے ایک حملے میں روسی لیفٹیننٹ جنرل مارا گیا ۔ دوسری جانب روس نے امریکی فوجیوں پرباغیوں کی مدد کا الزام عائد کیا ہے ۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ویلری ایزا پوف شامی شہر دیر الزور کا قبضہ داعش شدت پسندوں سے ختم کرانے کے لیے شامی فوجوں کے آپریشن کی رہنمائی کررہے تھے کہ شدت پسندوں کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ کے نتیجے میں مارے گئے ۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ سیٹیلاٹ تصاویر سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ داعش کے زیر قبضہ شہر زیر الزور میں امریکی فوجیوں کی آزدانہ نقل و حرکت نظر آئی ہے جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ باغیوں کو امریکا کی مدد حاصل ہے ۔

 

تازہ ترین