• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مسلم لڑکے کیساتھ چائے پینے پر لڑکی کی پٹائی

بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی رہنما نے مسلم لڑکے کے ساتھ چائے پینے پر لڑکی پر تھپڑوں کی بارش کردی، واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہرعلی گڑھ میں بی جے پی کی وومن ونگ سے تعلق رکھنے والی رہنماسنگیتا وارشے نے لڑکی کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ ہوٹل پر ایک لڑکے کیساتھ چائے پی رہے تھی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام نے سنگینا وارشے کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ میڈیا کے رابطہ کرنے پر بی جے پی رہنما سنگیتا وارشنے کا کہنا تھا کہ ان کو مسلمانوں سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن مسلمان لڑکے ہندو لڑکیوں کو ورگلاتے ہیں اور جو کچھ انہوں نے کیا انہیں اس پر فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے دوبارہ ایسا کرنے پر بھی کوئی شرمندگی نہیں ہو گی۔

 

تازہ ترین