• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم فلم ’گول مال اگین‘ کا ٹائٹل گانا ریلیز کردیا گیا۔

نامور بھارتی اداکاراجے دیوگن،ارشد وارثی ، تشار کپوراور شریاس تلپاڈی کی ہنسی اور قہقہوں سے بھرپور بالی ووڈ فلم گول مال کی سلور اسکرین پر ایک بار پھر واپسی ہو رہی ہے ۔

2006میں بننے والی بالی ووڈ کی کامیڈی فلم 'گول مال کی چوتھی کڑی گول مال اگین کے ٹائٹل سانگ کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

گول مال نامی اس گانے کو بریجیش شاندلیااور ادیت سنگھ شرما کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے بول کمار نے ترتیب دیئے ہیں۔

 

روہٹ شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، تشار کپور، کنال کیمو، شریاس تلپاڈی سمیت بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبو اور شوخ وچنچل پرینیتی چوپڑا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جانی لیور، مکیش تیواری، سنجے مشرا، نیل نیتن مکیش شامل ہیں۔

فلم 'گو 20اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

 

 

تازہ ترین