• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں ’’دروزبہ‘‘ کا آغاز

Pakistan Russia Armies Begin Joint Military Drills Druzba 2017

پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں ’’دروزبہ2017‘‘ کا آغاز ہوگیا۔ روسی زبان کےلفظ ’’دروزبہ‘‘ کا مطلب ’’دوستی‘‘ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ فوجی مشقیں روس میں ہورہی ہیں۔

ispr02

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی اور یرغمالیوں کی رہائی کی مشقیں کی جارہی ہیں۔ فوجی مشقیں دو ہفتوں پر مشتمل ہوں گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں سے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ispr03

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب میں پاکستان اور روس کےاعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔

تازہ ترین