• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے کلاسیکل گائیک اسد امانت علی خان کے مداح آج ان کی 62ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔

نیم کلاسیکل گائیکی کے نمائندہ گلوکار اسد امانت علی خان 25 ستمبر 1955 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔اسد امانت علی خان، استاد امانت علی خان کے صاحبزادےتھے۔

انہیں موسیقی کا فن اپنے والد امانت علی خان سے ورثے میں ملا لیکن انھوں نے اپنی شناخت علیحدہ سے منوائی۔

اسد امانت علی خان نے گائیگی کا آغاز 10 سال کی عمر سے کیا اور ایف اے کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد موسیقی کو ہی پیشہ بنایا۔

اسد امانت علی خان نے اپنے والد استاد امانت علی کی وفات کے بعد انشا جی کی لکھی اور استاد امانت علی کی گائی غزل 'انشا جی اٹھو اب کوچ کروگانے کے بعد اسد علی خان کو اولین شناخت ملی اپنے چچا حامد علی خان کے ساتھ ان کی جوڑی کو بھی بہت پسند کیا گیا۔

انہیں صدارتی ایوارڈ پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا ۔ اچانک طبیعت ناساز ہونے پر علاج کیلئے وہ لندن چلے گئے۔

آٹھ اپریل 2007 کو 52 برس کی عمر میں ان کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

 

تازہ ترین