• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس، سیڑھیاں چڑھنے کی 24ویں سالانہ ریس

سیڑھیا ں چڑھنا اترنا تو روز مرہ کا معمول ہے لیکن لاس اینجلس میں سیڑھیاں چڑھنے کی 24ویں سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا۔

اس ریس کیلئے لگ بھگ چار ہزار مرد و خواتین لاس اینجلس کے ایک ہزار5فٹ بلندینک ٹاور میں موجودہزاروں سیڑھیاں چڑھتے دکھائی دئیے۔

75منزلہ عمارت کی کم وبیش1ہزار664سیڑھیوں پر اپنی پھرتی دکھانے کے لیے نوجوان مردوخواتین سمیت تقریباًدرجنوں پیشہ ور ایتھلیٹس/اسٹیئر رنرز نے حصہ لیا۔

1993سے شروع ہونیوالی اس ریس میں ورزش کی افادیت کواجاگر کرنے کے لیے ہزاروں افراد حصہ لیتے اور اپنی قوتِ برداشت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

 

تازہ ترین