• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: کانگو وائرس کے مزید 2 مریض اسپتال میں داخل

Quetta 2 More Patients Of Congo Virus Admitted To The Hospital

راشد سعید ۔۔۔ کوئٹہ میں کانگو وائرس کےمشتبہ مریض میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، جبکہ کانگو وائرس کا ایک اور کنفرم مریض سامنے آگیا۔

کانگووائرس کےمریض کو چارروزقبل قلعہ سیف اللہ سےکوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال کےآئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا، گزشتہ روز متعلقہ لیبارٹری سےخون کے تجزیہ کی رپورٹ میں مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

دوسر ی جانب کانگووائرس کا ایک اور مریض لورالائی سے کوئٹہ میں فاطمہ جناح اسپتال منتقل کیاگیا۔

کانگو وائرس کے دونوں مریض اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

رواں سال بلوچستان میں کانگو وائرس کے 23کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، صوبے میں کانگو وائرس کے4 مریضوں کا انتقال ہوچکا ہے۔

تازہ ترین