• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر محمد وسیم کی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ ملتوی

Mohammad Waseems International Ranking Fight Postponed

پاکستان کے مایہ ناز انٹرنیشنل پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ ملتوی ہوگئی۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنےوالے باکسر محمدوسیم کی نئی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ 23ستمبرکو کولمبیا میں ہونا تھی، تاہم یہ فائٹ فی الحال ایک ہفتے کےلیے ملتوی کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے باکسر محمد وسیم نے رابطہ کرنے پر جیو نیوز کو بتایا کہ رینکنگ فائٹ کولمبیا کا ویزا جاری نہ ہونے کی بنا پر ملتوی کی گئی اور اب یہ فائٹ 30ستمبر کو ہوگی، جس میں ان کے مدمقابل کولمبیا کے باکسر جورلی ایسٹاراڈا ہوں گے۔

محمدوسیم کا کہناتھا کہ کولمبیا کا ویزا نہ ملا تو فائٹ پاناما میں ہونےکا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رینکنگ فائٹ کے لیے سخت محنت کی ہے۔

تازہ ترین