• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کے مارک کولز پاکستان ویمن ٹیم کےکوچ مقرر

Mark Coles Take Charge Of Pakistan Womens Cricket Teams Coach

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ بھی غیر ملکی کوچ کرے گا۔ نیوزی لینڈ کے کوچ مارک کولز کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں۔

نیوزی لینڈ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک کوچ مارک کولز پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں ۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے اکتوبر نومبر میں شارجہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہی مختصر دورانیے کی کرکٹ کی سیریز کھیلنا ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارک کولز کی پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ دوستی ہے اور مکی آرتھر کی تجویز پر ہی مارک کولز کی تقرری کی گئی ہے ۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں آخری آٹھویں پوزیشن حاصل کی تھی ۔ ناقص کارکردگی کے بعد مینجمنٹ اور ٹیم میں متعدد تبدیلیوں کے امکانات ظاہر کیے گئے تھے ۔

تازہ ترین