• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رینجرز کی کارروائی، مختلف جرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Karachi Rangers Action 3 Suspects Arrested In Various Crimes

پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے مختلف جرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں رینجرز نے کارروائی کر کے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت شیخ محمد خالد اور فیصل زوہیب شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب کورنگی میں خفیہ اطلاع پر رینجرز نے کارروائی کر کے منشیات فروشی میں ملوث ملزم وقار احمد کو گرفتارکرلیا۔

تینوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے، ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

تازہ ترین