• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک دوشیزہ متنازع ’ٹویٹ‘ کے باعث ملکہ حسن کے اعزاز سے محروم

Controversial Tweet About Menstruation Costs Miss Turkey Her Pageant Crown

ترک حکام نے ’ملکہ حسن‘ قرار دی جانے والی حسینہ کو ایک متنازع ’ٹویٹ‘ سامنے آنے کے بعد ٹائٹل سے محروم کردیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 18 سالہ عطر اسان نے گزشتہ جمعرات کو مقامی مقابلہ حسن میں حصہ لیا اور اسےملکہ حسن 2017قرار دیا گیا مگر مقابلے کا اہتمام کرانے والی کمیٹی کو بعد ازاں معلوم ہوا کہ عطر اسان نے اپنی ایک سابقہ ’ٹویٹ‘ میں 15 جولائی 2016ء کو ترکی میں فوج کے ایک گروپ کی صدر طیب ایردوآن کا تختہ الٹنے کی سازش کی حمایت کی تھی۔

حکام نے سان کی ٹویٹ کو ناکام انقلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے شہریوں کے خون سے غداری اور ان کی قربانیوں کی توہین قرار دیا ہے۔

عطر سان کو چین میں ہونے والے ایک مقابلہ حسن میں ترکی کی نمائندگی کرنا تھی مگر متنازع ٹویٹ نے نہ صرف اس کا مقامی سطح پر ملکہ حسن کا لقب چھین لیا بلکہ عالمی ملکہ حسن کے مقابلے میں حصہ لینے سے بھی محروم کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عطر سان نے 2016ء کے وسط میں صدر ایردوآن کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کا مذاق اڑایا تھا۔ ترکی میں ملکہ حسن کا مقابلہ کرانے والی کمیٹی نے متنازع ٹویٹ کے بعد کئی گھنٹے تک عطر سان سے تفتیش بھی کی ۔

کمیٹی کے ڈائریکٹر جان اوگلو کا کہنا ہے کہ ہم دنیا بھر میں ترکی کی ساکھ کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں، ایسے پیغامات جن سے ترکی کی عالمی سطح پر شہرت کو نقصان پہنچے کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔

 

تازہ ترین