• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فکشن،سسپنس،مسٹری،تھرل اور ڈرامہ سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی فلم" میز رَنر -دی ڈیتھ کیورز "کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

رائٹر جیمز ڈیشنرکی کتاب دی ڈیتھ کیورئلزسے ماخوذہدایتکار ویس بال کی اس فلم میں ڈائلن او برائن اورجیکب لوف لینڈ اپنے سابقہ کردارمیں ایک بار پھر سے اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئینگے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں بیری پیپر،کِی ہانگ لِی،پیٹریشیا کلارکسن،گیان کارلو،وِل پاؤلٹر،ایڈان گیلن اور کایا شولڈیریو سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

ایلن گولڈ اسمتھ،مارٹی بووین اور وِک گوڈفرے کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے جس اس کی خاندان سے الگ کر کے نامعلوم مقام پرمشکل ترین ٹاسک کی انجام دہی کیلئے چن لِیا جاتاہے۔

دی میز رَنر میں دیوہیکل دیواروں والی بھول بھلیوں اور خطرناک بلاؤں کا سامنا کرنے والا یہ نوجوان اور اس کے دیگر ساتھی اس فلم میں ایک اور خطرناک اُلجھن کو سلجھانے میں مصروف ہیں اور جان تک داؤ پر لگا دیتے ہیں۔

فلم 26جنوری 2018کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

 

تازہ ترین