• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ماڈل ٹاؤن: قائم مقام چیف جسٹس کا انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سے انکار

Model Town Incident Chief Justice Refuses To Hear The Hearing On The Inter Court Appeal

لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ عام کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سے انکار کردیا۔ ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر درخواست فل بینچ کو بھیج دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ عام کرنے کا حکم دیا تھا جس پر پنجاب حکومت کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی تھی۔

جیونیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی فل بینچ نے قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں آج پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کرنی تھی، فل بینچ کے دیگر ممبران میں جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس انوار الحق شامل تھے۔

لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس یاور علی نے اپیل کی سماعت سے انکار کردیا جس کے بعد کیس کی سماعت کے لیے قائم تین رکنی فل بینچ ٹوٹ گیا ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان عوامی تحریک نے عدالتی حکومت کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات سے متعلق جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ عام نہ کرنے پر پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کررکھی ہے۔

تازہ ترین