• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیامیں سجایا گیا انوکھامیدانِ جنگ ہے جہاں درجنوں جنگجو بدی کے خلاف لڑنے کیلئے سڈنی میں جمع ہوئے ہیں۔

بھاری بھرکم زرہ پہنے گھُڑسوار ہاتھوں میں تلواریں تھام کرمیدان میں جنگ کیلئے نکلے توانہیں فرضی مخالف فوج کا سامنا کرنا پڑا۔

40کلو کی زرہ بکتر پہن کر گھوڑے پر بیٹھ کر یہ جنگجو برچھی اُٹھا کر تیزی سے ایک دوسرے کی جانب بڑھتے ہیں اور حملہ آور ہو جاتے ہیں۔

فاتح وہ قرار پاتا ہے جو اپنی برچھی کے زور سے مخالف جنگجو کو زمین پرڈھیر کرتے ہوئے بھاگ نکلنے پر مجبور کر دیتا ہے ۔

اِس لڑ ائی کو دیکھنے کیلئے مقامی افراد سمیت سیاحوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جو اس جنگ کے تمام مناظر اپنے کیمرے میں ریکارڈ کرتے دکھائی دئیے اور جنگی مناظر سے بھی محظوظ ہوتے رہے۔

 

تازہ ترین