• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل ٹاؤن رپورٹ پبلک کرنے کا معاملہ، نیا فل بنچ تشکیل

Lhc Full Bench To Take Up Punjab Govts Appeal Against Model Town Case Verdict

لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاؤن واقعے کی رپورٹ پبلک کرنے کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی درخواست کی سماعت کے لئے نیا فل بینچ تشکیل دے دیا۔

تین رکنی بینچ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شہباز رضوی پرمشتمل ہے۔

آ ج لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ عام کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سے انکار کردیا تھا۔ جس پر ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر درخواست فل بینچ کو بھیج دی تھی۔

واضح رہےکہ پاکستان عوامی تحریک نے عدالتی حکومت کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات سے متعلق جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ عام نہ کرنے پر پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کررکھی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظہر علی اکبر نقوی نے سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کی درخواست پر سیکریٹری داخلہ پنجاب کو سانحے پر جسٹس باقر نجفی کی انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ 2014ء میں ماڈل ٹاؤن میں پیش آنے والے سانحہ میں 14افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تازہ ترین