• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم میں ایک نئے دور کا آغاز ہورہا ہے، مکی آرتھر

A New Round Starts In Pakistan Team Mickey Arthur

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ مصباح اور یونس کے بعد پاکستان ٹیم میں ایک نئے دور کا آغاز ہورہا ہے، توقع ہے سرفراز احمد بطور کپتان پہلے ٹیسٹ میں ہی بہترین کپتان ثابت ہوںگے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ایک یا دونئے کھلاڑی ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کریں گے۔

ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ ٹیم میں فی الحال فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں، یاسر شاہ نے بھی بھرپور پریکٹس کی ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ان دنوں ابوظبی میں ہے، جہاں وہ سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر کو کھیلے گی۔

تازہ ترین