• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹورنٹو میں گرمی کا 58 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Heat Warning In Toronto Breaks Temperature Records

کینیڈا کے جنوب مشرقی حصے کو گرمی کی لہرنے لپیٹ میں لے لیا، ٹورنٹو میں پارہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے پر 58 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔

کینیڈا کے شہروں اوٹاوا، ٹورنٹو، اونٹاریو اور مونٹریال گرمی کی لہر کے زیر اثر ہیں ، جہاں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

ہوا میں نمی بڑھنے کے باعث گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

حکام نے گرمی کی لہر بدھ تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین