• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیوٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل ’’مالکن ‘ کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا۔

جیو کی نئی ڈرامہ سیریل’ مالکن ‘ میں انسانی رویوں میں موجود خود غرضی ، لالچ اور حرص کو دکھا یا گیا ہے۔ان سب کی رو سے ایک عورت اپنی مرضی اور خواہش کے لیے ہنستے بستے گھر کو تبا ہ کر دیتی ہے ۔

کیا فطرت گلناز سے بدلہ لے پائے گی ؟ یا پھر وہ اپنی شیطانی حرکات پر شرمندہ ہوسکے گی ؟

ڈرامے میں خطرناک خاتون گلناز کا کردار ماریہ واسطی نبھا رہی ہیں جبکہ ڈرامے میں یاور کا منفی کردار اداکار علے خان نبھا رہے ہیںجو کچھ نہیں کرتا اور بے کار رہتا ہے ۔

اس کا تعلق ایک امیر گھرانے سے ہے ۔گلناز اور یاور آپس میں شادی کر لیتے ہیں ۔

گلناز فطرتاً خودغرض اور چالاک ہے ۔ وہ یاور کو حوصلہ دیتی ہے اور اس کی فیملی کے خلاف ایک منصوبہ تیا ر کرتی ہے ۔

وہ گھر پر حکمرانی چاہتی ہے ، اس کے لیے وہ کسی بھی حد تک جا سکتی ہے ۔وہ اس کے بھائی اور بہنوں کی خوشیوں کو برباد کر دیتی ہے ، اور ان کی جا ئیداد پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔

ڈرامے کے پرو ڈیوسر اعجاز اسلم ، ڈائریکٹر سید وجاہت حسین ہیں جبکہ مصنف ثروت نذیر نے اسے تحریر کیا ہے ۔

 

 

تازہ ترین